حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے حیدرآباد میں مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے دفتر شبستانِ قائم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، نور خان بازار کا دورہ کیا۔
ان کا پرتپاک استقبال سرپرستِ اعلیٰ مجمع علماء و خطبا حیدرآباد دکن، حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ، صدرِ مجمع حجۃ الاسلام مولانا سید حنان رضوی اور تنظیم کی ایگزیکٹیو باڈی و اراکین نے نہایت احترام اور خلوص کے ساتھ کیا۔
ملاقات کے دوران مختلف دینی و سماجی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
اس موقع پر مجمع کے صدر مولانا سید حنان رضوی نے معزز مہمان کی خدمت میں تنظیم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔









آپ کا تبصرہ